(۵۲۲۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أُمِّ الْحَکَمِ یَخْطُبُ قَاعِدًا ، فَقَالَ : اُنْظُرُوا إِلَی ہَذَا الْحَدَثِ یَخْطُبُ قَاعِدًا ، قَالَ اللَّہُ تَعَالَی : (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً ، أَوْ لَہْوَا نِانْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا)۔
(٥٢٢٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبد الرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے۔ حضرت کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ اس بدعتی کو دیکھو کہ یہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔