(۵۳۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ : شَیْئٌ وَدِدْتُ أَنِّی کُنْتُ سَأَلْتُ عَنْہُ الأَسْوَدَ ، قَالَ : قَالَ إِبْرَاہِیمُ : وَمَا ہُوَ ؟ فَلَعَلَّک قَدْ کُفِیتَہُ ، قَالَ : الرَّجُلُ یُدْرِکُ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً ؟ قَالَ : قَالَ الأَسْوَدُ : مَنْ أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
(٥٣٧٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت معمر نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک چیز ایسی تھی جس کے بارے میں میں حضرت اسود سے سوال کرنا چاہتا تھا۔ حضرت ابراہیم نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ شاید میں آپ کی یہ ضرورت پوری کرسکوں۔ حضرت معمر نے فرمایا کہ وہ آدمی جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ کیا کرے ؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔