(۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی حَیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ فَأَنْقَی کَفَّیْہِ ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَیْہِ إلَی الْکَعْبَیْنِ ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِہِ ، ثُمَّ قَالَ : إنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِیَکُمْ طُہُورَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ (ابوداؤد ۱۱۷۔ ترمذی ۴۸)
(٥٤) حضرت ابو حیّہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے انھوں نے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کیا، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا پھر تین مرتبہ بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کیا، پھر دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ وضو سکھانا چاہتا تھا۔