(۵۴۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَبِیدَۃَ ، فَأَمَرَ بِشَاۃٍ فَذُبِحَتْ ، فَدَعَا بِخُبْزٍ وَلَبَنٍ وَسَمْنٍ فَأَکَلْنَا ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ، فَظَنَنْت أَنَّہُ کَانَ أَحَبَّ إلَیْہِ أَنْ یَتَوَضَّأَ ، لَوْلا أَنَّہُ أَرَادَ أَنْ یُرِیَنِی أَنَّہُ لَیْسَ بِہِ بَأْسٌ۔
(٥٤٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبیدہ کے پاس آیا۔ انھوں نے بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، بکری ذبح کی گئی پھر آپ نے روٹی، دودھ اور چربی منگوائی ہم نے سب چیزیں کھائیں، پھر انھوں نے وضو کئے بغیر نماز پڑھ لی۔ میرا ان کے بارے میں یہ گمان تھا کہ وہ وضو کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شاید وہ دکھانا چاہتے تھے کہ وضو نہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔