(۵۵۱۳) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ نُبَلَ بِنْتِ بَدْرٍ ، عَنْ سَلاَمَۃَ بِنْتِ أفْعَی ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِثْلُ یَوْمِ عَرَفَۃَ ، تُفْتَحُ فِیہِ أَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ ، وَفِیہِ سَاعَۃٌ لاَ یَسْأَلُ اللَّہَ الْعَبْدُ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ، قِیلَ : وَأَیَّۃُ سَاعَۃٍ ؟ قَالَتْ : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِصَلاَۃِ الْغَدَاۃِ۔
(٥٥١٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جمعہ کا دن یوم عرفہ کی طرح ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے عطا کردی جاتی ہے۔ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ انھوں نے فرمایا جب مؤذن فجر کی اذان دیتا ہے۔