hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 552

.

ابن أبي شيبة

552
Ibn Abi Shaybah
(۵۵۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُثْمَانَ مَوْلَی ثَقِیفٍ یُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : شَہِدْت ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ وَہُمْ یَنْتَظِرُونَ جَدْیًا لَہُمْ فِی التَّنُّورِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَخْرِجُوہُ لَنَا لاَ یَفْتِنَّا فِی الصَّلاَۃِ ، فَأَخْرَجُوہُ فَأَکَلُوا مِنْہُ ، ثُمَّ إنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ تَوَضَّأَ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَکَلْنَا رِجْسًا ؟! قَالَ : فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : أَنْتَ خَیْرٌ مِنِّی وَأَعْلَمُ ، ثُمَّ صَلَّوْا۔
(٥٥٢) حضرت ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ کو دیکھا کہ وہ تنور میں بھونی جانے والی بکری کے پکنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اتنے میں حضرت ابن عباس نے فرمایا اسے لے آؤ کہیں ہماری نماز خراب نہ ہوجائے (یعنی بھوک کی شدت کی وجہ سے) پس اسے نکالا گیا اور سب نے اسے کھایا۔ پھر حضرت ابوہریرہ وضو کرنے لگے تو حضرت ابن عباس نے پوچھا ” کیا ہم نے کوئی ناپاک چیز کھائی ہے ؟ “ اس پر حضرت ابوہریرہ نے کہا آپ مجھ سے بہتر ہیں اور مجھ سے زیادہ جانتے ہیں “ پھر سب نے نماز پڑھ لی۔