(۵۵۵۸) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : فِی الْجُمُعَۃِ سَاعَۃٌ مِنَ النَّہَارِ ، لاَ یَسْأَلُ فِیہَا الْعَبْدُ شَیْئًا إِلاَّ أُعْطِیَ سُؤْلَہُ ، قِیلَ : أَیُّ سَاعَۃٍ ہِیَ ؟ قَالَ : حَیْثُ تُقَامُ الصَّلاَۃُ إِلَی الانْصِرَافِ مِنْہَا۔ (ترمذی ۴۹۰۔ ابن ماجہ ۱۱۳۸)
(٥٥٥٨) حضرت عبداللہ مزنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے دے دی جاتی ہے۔ آپ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نماز کھڑی ہونے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے کا وقت۔