hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 5745

.

ابن أبي شيبة

5745
Ibn Abi Shaybah
(۵۷۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ شَہِدَ سَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ أَرْسَلَ إِلَی أَرْبَعَۃِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ فَسَأَلَہُمْ عَنِ التَّکْبِیرِ فِی الْعِیدِ ؟ فَقَالُوا : ثَمَانُ تَکْبِیرَاتٍ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لاِبْنِ سِیرِینَ ، فَقَالَ : صَدَقَ ، وَلَکِنَّہُ أَغْفَلَ تَکْبِیرَۃَ فَاتِحَۃِ الصَّلاَۃِ۔
(٥٧٤٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سعید بن عاص کو دیکھنے والے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ سعید بن عاص نے ان صحابہ کرام میں سے چار کو بلایا جنہوں نے درخت کے نیچے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ سعید بن عاص نے ان سے عید کی تکبیرات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ آٹھ تکبیریں ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ انھوں نے ٹھیک کہا البتہ وہ تکبیر تحریمہ کو چھوڑ گئے۔