hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 6322

.

ابن أبي شيبة

6322
Ibn Abi Shaybah
(۶۳۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، قَالَ : خَرَجْتُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ مَطِیرَۃٍ إِلَی الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ ، قَالَ أَبِی : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : أَبُو الْمَلِیحِ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، وَأَصَابَتْنَا سَمَائٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا ، فَنَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ۔
(٦٣٢٢) حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارانی رات میں میں نماز کے لیے مسجد میں گیا، واپس آ کر میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو والد صاحب نے پوچھا کون ہے ؟ گھر والوں نے بتایا کہ ابو ملیح ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ اتنے میں بارش ہوئی جو اتنی تھی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک منادی نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔