hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 6433

.

ابن أبي شيبة

6433
Ibn Abi Shaybah
(۶۴۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِیدٍ ، قَالَ: أَتَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ بَنِی عبد الأَشْہَلِ ، فَصَلَّی بِہِمُ الْمَغْرِبَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ ، قَالَ : ارْکَعُوا ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ فِی بُیُوتِکُمْ ، قَالَ : فَلَقَدْ رَأَیْتُ مَحْمُودًا ، وَکَانَ إِمَامَ قَوْمِہِ یُصَلِّی بِہِمُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیَجْلِسُ بِفِنَائِ الْمَسْجِدِ ، حَتَّی یَقُومَ قَبْلَ الْعَتَمَۃِ ، فَیَدْخُلَ بَیْتَہُ فَیُصَلِّیہِمَا۔ (ابن ماجہ ۱۱۶۵۔ احمد ۵/۴۲۷)
(٦٤٣٣) حضرت محمود بن لبید کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنو عبد الاشہل کی مسجد میں تشریف لائے اور آپ نے انھیں مغرب کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ ان دو رکعتوں کو اپنے گھر میں پڑھو۔ راوی عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت محمود بن لبید اپنی قوم کے امام تھے، وہ مغرب کی نماز پڑھانے کے بعد مسجد کے صحن میں بیٹھ جاتے اور عشاء کا وقت داخل ہونے سے پہلے اپنے گھر جا کر مغرب کی دو سنتیں ادا کیا کرتے تھے۔