hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 6436

.

ابن أبي شيبة

6436
Ibn Abi Shaybah
(۶۴۳۶) حَدَّثَنَا عُمْرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرَ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : صَلَّی حُذَیْفَۃُ الْمَغْرِبَ فِی جَمَاعَۃٍ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قَامَ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِہِ ، فَأَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّکْعَتَیْنِ ، فَجَذَبَہُ حُذَیْفَۃُ ، فَقَالَ : اجْلِسْ ، لاَ عَلَیْک أَنْ تُؤَخِّرَ ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ ، انْتَظِرْ قَلِیلاً۔
(٦٤٣٦) حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے ایک جماعت کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو ان کے ساتھ نماز پڑھنے والا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے دو سنتیں پڑھنے کا ارادہ کیا۔ حضرت حذیفہ نے اسے کھینچا اور بیٹھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اگر تم ان دو رکعتوں کو تھوڑا تاخیر سے پڑھ لو تو کوئی حرج نہیں، ذرا انتظار کرلو۔