(۶۹۲۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَاشِدٍ الزَّوْفِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ الزَّوْفِیِّ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ حُذَافَۃَ الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ ، فَقَالَ : لَقَدْ أَمَدَّکُمُ اللَّہُ اللَّیْلَۃَ بِصَلاَۃٍ ، ہِیَ خَیْرٌ لَکُمْ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ ۔ قَالَ : قُلْنَا: وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : الْوِتْرُ ، فِیمَا بَیْنَ صَلاَۃِ الْعِشَائِ إِلَی طُلُوعِ الْفَجْرِ۔(ترمذی ۴۵۲۔ ابوداؤد ۱۴۱۳)
(٦٩٢٨) حضرت خارجہ بن حذافہ عدوی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز کے لیے تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے رات کے وقت میں ایک ایسی نماز کو فرض قرار دیا ہے جو سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ ہم نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون سی نماز ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وتر ہیں جو عشاء اور طلوع فجر کے درمیان پڑھے جاتے ہیں۔