(۶۹۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبَانُ بْنُ أَبِی عَیَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ ۔ قَالَ : ثُمَّ أَرْسَلْتُ أُمِّیَ أُمَّ عَبْدٍ ، فَبَاتَتْ عِنْدَ نِسَائِہِ ، فَأَخْبَرَتْنِی أَنَّہُ قَنَتَ فِی الْوِتْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔(دارقطنی ۳۲۔ بیہقی ۴۱)
(٦٩٨٤) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ ام عبد کو بھجای انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے پاس رات گذاری پھر انھوں نے مجھے بتایا کہ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وتروں میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ہے۔