(۷۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مَرَّۃً ، أَوْ مَرَّتَیْنِ ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، وَلَمْ أَرَہُ خَلَّلَ لِحْیَتَہُ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ۔
(٧١) حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ وضو کے دوران انھوں نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بازوؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا۔ میں نے انھیں داڑھی کا خلال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ پھر انھوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔