(۷۲۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنِّی قَدْ بَدَنْتُ فَلاَ تُبَادِرُونِی بِالرُّکُوعِ ، وَلاَ بِالسُّجُودِ فَإِنِّی مَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ إذَا رَکَعْت فَإِنَّکُمْ تُدْرِکُونِی بِہِ إذَا رَفَعْت وَمَہْمَا أَسْبِقُکُمْ بِہِ إذَا سَجَدْت فَإِنَّکُمْ تُدْرِکُونِی بِہِ إذَا وَضَعْت۔
(٧٢٢٧) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری عمر کے زیادہ ہوجانے کی وجہ سے میرے جسم پر گوشت بڑھ گیا ہے۔ تم رکوع و سجود میں مجھ سے آگے نہ بڑھو۔ میں رکوع میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ سکتا ہوں لیکن رکوع سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔ میں سجدہ میں جاتے ہوئے تو تم سے آگے بڑھ جاؤں گا لیکن سجدے سے اٹھتے ہوئے تم مجھے پالو گے۔