hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7315

.

ابن أبي شيبة

7315
Ibn Abi Shaybah
(۷۳۱۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُعَاذَۃَ الْعَدَوِیَّۃِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ الْمَرْأَۃَ سَأَلَتْہَا تَقْضِی الْحَائِضُ الصَّلاَۃ ، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : أَحَرُورِیَّۃٌ أَنْتِ قَدْ کُنَّا نَحِیضُ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ نَطْہُرُ فَلاَ یَأْمُرُنَا بِقَضَائِ الصَّلاَۃ۔ (بخاری ۳۲۱۔ ابوداؤد ۲۶۶)
(٧٣١٥) حضرت معاذہ عدویہ کہتی ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ کیا عورت حالت حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ تو تو بالکل حروریہ ہے ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ہم حیض میں مبتلا ہوتی تھیں لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حیض کے دنوں کی نمازوں کی قضا کا حکم نہ دیتے تھے۔