hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7391

.

ابن أبي شيبة

7391
Ibn Abi Shaybah
(۷۳۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہَمَّام ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُغَطِّی أَنْفَہُ فِی الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : حدَّثَنِی عِکْرِمَۃُ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَرِہَ الأَنْفَ۔ قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَالنَّخَعِیُّ وَعَطَائٌ یَکْرَہُونَہُ وَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔ قَالَ قَتَادَۃُ : فَأَمَّا الْفَمُ فَلاَ أَرَی بِہِ بَأْسًا۔
(٧٣٩١) حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں صرف اپناناک ڈھانپے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت عکرمہ نے بیان کیا ہے کہ حضرت ابن عباس اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب، حضرت نخعی اور حضرت عطاء اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ منہ کو ڈھانپنے میں، میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔