(۷۴۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُلَیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہ یَقُولُ ثَلاَثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَانَا أَنْ نُصَلِّیَ فِیہَا أَوْ أَنْ نَقْبُرَ فِیہِنَّ مَوْتَانَا حِینَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَۃً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِینَ تَضَیَّفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغِیبَ وَحِینَ یَقُومُ قَائِمُ الظَّہِیرَۃِ حَتَّی تَمِیلَ۔ (ترمذی ۱۰۳۰۔ ابوداؤد ۳۱۸۵)
(٧٤٣٥) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ تین اوقات میں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفنانے سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا ہے، طلوع شمس کے وقت یہاں تک کہ سورج اچھی طرح بلند ہوجائے۔ سورج کے غروب ہوتے وقت یہاں تک کہ وہ بالکل غروب ہوجائے اور دوپہر کو سورج کے استواء کے وقت یہاں تک کہ وہ زائل ہوجائے۔