hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7438

.

ابن أبي شيبة

7438
Ibn Abi Shaybah
(۷۴۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ ، أَنَّ أُنَاسًا طَافُوا بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْفَجْرِ، ثُمَّ قَعَدُوا عِنْدَ الْمَذْکَرِ حَتَّی إذَا کَانَ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ قَامُوا یُصَلُّونَ ، قَالَتْ عَائِشَۃُ: قَعَدُوا حَتَّی إذَا کَانَتِ السَّاعَۃُ الَّتِی یُکْرَہُ فِیہِ الصَّلاَۃ قَامُوا یُصَلُّونَ۔
(٧٤٣٨) حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے فجر کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا، پھر رکن اسود یا حجر اسود کے پاس بیٹھ گئے۔ جب سورج طلوع ہونے لگا تو انھوں نے اٹھ کر نماز ادا کی۔ اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا کہ پہلے تو وہ بیٹھے رہے پھر جب وہ وقت شروع ہوا جس میں نماز مکروہ ہے تو انھوں نے نماز شروع کردی۔