hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7578

.

ابن أبي شيبة

7578
Ibn Abi Shaybah
(۷۵۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ ہَانِئِ بْنِ عُرْوَۃَ الْمُرَادِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ مَحْمُودٍ ، قَالَ: صَلَّیْنَا خَلْفَ أَمِیرٍ مِنَ الأُمَرَائِ فَاضْطَرَّنَا النَّاسُ حَتَّی صَلَّیْنَا بَیْنَ السَّارِیَتَیْنِ، فَلَمَّا صَلَّیْنَا، قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: کُنَّا نَتَّقِی ہَذَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ابوداؤد ۶۷۳۔ احمد ۳/۱۳۱)
(٧٥٧٨) حضرت عبد الحمید بن محمود فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک امیر کے پیچھے نماز پڑھی، رش کی وجہ سے ہمیں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا پڑی، جب ہم نماز پڑھ چکے تو حضرت انس بن مالک نے ہم سے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ہم اس سے بچا کرتے تھے۔