(۷۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، عَنْ حَبَّۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : إنِّی اشْتَرَیْتُ بَعِیرًا وَتَجَہَّزْتُ وأُرِیدُ بَیْتَ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ : بِعْ بَعِیرَک وَصَلِّ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْکُوفَۃِ فَمَا مِنْ مَسْجِدٍ بَعْدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْمَدِینَۃِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ وَلَقَدْ نَقَصَ مِمَّا أُسِّسَ خَمْسَمِئَۃِ ذِرَاعٍ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْکُوفَۃِ۔
(٧٦١٧) حضرت حبہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں اس پر سوار ہو کر بیت المقدس جانا چاہتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اپنے اونٹ کو بیچ دو اور کوفہ کی مسجد میں نماز ادا کرو۔ مجھے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بعد کوئی مسجد اس سے زیادہ محبوب نہیں۔ یہ مسجد اپنی تاسیسی مقدار سے پانچ سو گز کم ہے۔