(۷۶۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنِ أبی الْمُثَنَّی الْحِمْصِیِّ ، عَنِ أَبِی أُبَی ابن امرَأَۃ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ،عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّہَا سَتَکُونُ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ فَتَشْغَلُہُمْ أَشْیَائٌ عَنِ الصَّلاَۃ حَتَّی یُؤَخِّرُوہَا عَنْ وَقْتِہَا فَصَلُّوہَا لِوَقْتِہَا ، فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ إِنْ أَدْرَکْتُہَا مَعَہُمْ أُصَلِّی مَعَہُمْ ؟ قَالَ : نَعَمْ إِنْ شِئْتَ۔ (ابوداؤد ۴۳۴۔ احمد ۵/۳۱۵)
(٧٦٧٢) حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب تمہارے ایسے امراء ہوں گے جو اپنی مصروفیات کی وجہ سے نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے، تم نمازوں کو ان کے وقت میں پڑھنا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو کیا میں ان کے ساتھ نماز پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر تم چاہو تو پڑھ لو۔