(۷۷۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : اشْتَرَی رَجُلٌ حَائِطًا مِنَ الْمَدِینَۃِ فَرَبِحَ فِیہِ مِئَۃ نَخْلَۃٍ کَامِلَۃٍ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِلاَّ أُخْبِرُکُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ ہَذَا ؟ رَجُلٌ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ فِی غَارٍ ، أَوْ سَفْحِ جَبَلٍ أَفْضَلُ رِبْحًا مِنْ ہَذَا۔
(٧٧١٦) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے مدینہ میں ایک باغ خریدا اور اس میں اسے ایک کھجور کے درخت کے برابر فائدہ ہوا۔ اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے افضل چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک ایسا آدمی جو اچھی طرح وضو کرے، پھر کسی غار یا پہاڑ کی چوٹی پر دو رکعتیں ادا کرے تو اس کا فائدہ اس شخص سے زیادہ ہے۔