hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7730

.

ابن أبي شيبة

7730
Ibn Abi Shaybah
(۷۷۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ یَقُولُ : کُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَہُورَہُ فَمَا أَتَی عَلَیْہِ یَوْمٌ إِلاَّ وَہُوَ یُفِیضُ مِنْہُ عَلَیْہِ نُطْفَۃً مِنْ مَائٍ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : حدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ انْصِرَافِنَا مِنْ صَلاَتِنَا ہَذِہِ ، فَقَالَ مِسْعَرٌ : أُرَاہُ قَالَ : الْعَصْرَ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی أُحَدِّثُکُمْ ، أَوْ أَسْکُتُ ، قَالَ : قُلْنَا یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ خَیْرًا فَحَدِّثْنَا ، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَلِکَ فَاللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ رَجُلٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ یُصَلِّی إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الصَّلاَۃ الأُخْرَی۔
(٧٧٣٠) حضرت حمران بن ابان مولی عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لیے غسل کا پانی رکھا کرتا تھا۔ وہ ہر روز اس سے غسل کرتے خواہ تھوڑا سا پانی استعمال کرتے۔ ایک دن انھوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس نماز (عصر) کے بعد فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ ایک بات میں تمہیں بتاؤں یا خاموش رہوں ؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر اس میں خیر ہے تو بتادیں، اگر وہ خیر سے ہٹی ہوئی ہے تو اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ پھر آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب بھی کوئی انسان اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر نماز پڑھتا ہے تو اس کے پچھلی نماز تک کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔