(۷۷۳۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا ہَانِیئُ بْنُ عُثْمَانَ یُحَدِّثُ عَنْ أُمِّہِ حُمَیْضَۃَ ابْنَۃِ یَاسِرٍ، عَنْ جَدَّتِہَا یُسَیرَۃَ، وَکَانَتْ إحْدَی الْمُہَاجِرَاتِ ، قَالَتْ : قَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلَیْکُنَّ بَِالتَّہْلِیلِ والتَّسْبِیحِ وَالتَّکْبِیرِ وَاعْقِدْنَ بِالأَنَامِلِ ، فَإِنَّہُنَّ یَأْتِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَسْئُولاَتٍ مُسْتَنْطَقَاتٍ ، وَلاَ تَغْفُلْنَ فَتَنْسَیْنَ الرَّحْمَۃَ۔ (ترمذی ۳۵۸۳۔ احمد ۶/۳۷۰)
(٧٧٣٨) حضرت یسیرہ جو کہ ایک مہاجرہ صحابیہ ہیں، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں سے فرمایا کہ تم لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ اور اللہ اکبر کثرت سے کہا کرو، اور انھیں انگلیوں کے پوروں پر گنا کرو، کیونکہ قیامت کے ان سے سوال کیا جائے گا اور یہ بولیں گے۔ تم غافل نہ ہونا ورنہ رحمت سے محروم ہوجاؤ گی۔