hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7748

.

ابن أبي شيبة

7748
Ibn Abi Shaybah
(۷۷۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مُؤَذِّنِ بَنِی حَنِیفَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَاہَانَ الْحَنَفِیَّ وَأَمَرَ بِہِ الْحَجَّاجُ أَنْ یُصْلَبَ عَلَی بَابِہِ فَنَظَرْتُ إلَیْہِ وَإِنَّہُ عَلَی الْخَشَبَۃِ وَإِنَّہُ یُسَبِّحُ وَیُکَبِّرُ وَیُہَلِّلُ وَیَحْمَدُ اللَّہَ حَتَّی بَلَغَ تسْعَۃً وَعِشْرِینَ یَعْقِدُ بِیَدِہِ ، فَطُعِنَ وَہُوَ عَلَی تِلْکَ الْحَالِ ، فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ بَعْدَ شَہْرٍ مَعْقُودًا تِسْعًا وَعِشْرِینَ بِیَدِہِ وَکَانَ یُرَی عِنْدَہُ ضَوْئٌ بِاللَّیْلِ۔
(٧٧٤٨) بنو حنیفہ کے مؤذن حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حجاج نے ماہان حنفی کو سولی دینے کا حکم دیا اور انھیں لکڑی پر لٹکایا گیا تو میں انھیں دیکھ رہا تھا۔ وہ سبحان اللہ، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ اور الحمد للہ پڑھ رہے تھے۔ وہ ان کلمات کو انگلیوں پر شمار بھی کررہے تھے، جب وہ انتیس کے عدد تک پہنچے تو انھیں اسی حال میں نیزہ مار دیا گیا۔ میں نے انھیں ایک مہینہ بعد دیکھا تو اس وقت بھی ان کے ہاتھ انتیس تک گننے کو ظاہر کررہے تھے۔ رات کو ان کے پاس ایک روشنی دکھائی دیتی تھی۔