hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 7889

.

ابن أبي شيبة

7889
Ibn Abi Shaybah
(۷۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ دِثَارٍ الْقَطَّانِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ نَافِذٍ : أَنَّ عَلِیًّا خَرَجَ فَرَأَی قوْمًا یُصَلُّونَ الضُّحَی عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، فَقَالَ : مَا لَہُمْ نَحَرُوہَا نَحَرَہُمُ اللَّہُ فَہَلاَّ تَرَکُوہَا حَتَّی إذَا کَانَتْ بِالْجَبِینِ صَلَّوْا فَتِلْکَ صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ۔
(٧٨٨٩) حضرت نعمان بن نافذ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انھوں نے اس نماز کو جلدی پڑھ لیا اللہ تعالیٰ انھیں خیر بھی جلدی عطا فرمائے، اگر یہ سورج کے بلند ہونے کے بعد اسے ادا کرتے تو اچھا ہوتا کیونکہ اس وقت کی نماز اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔