hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 798

.

ابن أبي شيبة

798
Ibn Abi Shaybah
(۷۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : بَلَغَ عَائِشَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو یَأْمُرُ النِّسَائَ إذَا اغْتَسَلْنَ ، أَنْ یَنْقُضْنَ رُؤُوسَہُنَّ ، فَقَالَتْ : یَا عَجَبًا لابْنِ عَمْرٍو ہَذَا ، أَفَلاَ یَأْمُرُہُنَّ أَنْ یَحْلِقْنَ رُؤُوسَہُنَّ! قَدْ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، فَلاَ أَزِیدُ عَلَی أَنْ أُفْرِغَ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَ إفْرَاغَاتٍ۔ (مسلم ۲۶۰۔ ابن ماجہ ۶۰۴)
(٧٩٨) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کو اطلاع ملی کہ حضرت عبداللہ بن عمرو غسل کے لیے عورتوں کو مینڈیاں کھولنے کا حکم دیتے ہیں۔ تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ ابن عمرو پر تعجب ہے ! وہ عورتوں کو یہ حکم کیوں نہیں دیتے کہ اپنے سر منڈوا لیں۔ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور میں تین مرتبہ سے زیادہ پانی سر پر نہیں ڈالتی تھی۔