(۷۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا وُضِعَ عَشَائُ أَحَدِکُمْ وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ وَلاَ یَعْجَلَنَّ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْہُ۔
قَالَ نَافِعٌ : وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یُوضَعُ لَہُ الطَّعَامُ فَتُقَامُ الصَّلاَۃ فَلاَ یَأْتِیہَا حَتَّی یَفْرُغَ وَإِنَّہُ لیَسْمَعُ قِرَائَۃَ الإِمَام۔ (بخاری ۶۷۳۔ ابوداؤد ۳۷۵۱)
(٧٩٩٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تمہارے لیے کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو اور کھانے سے فارغ ہونے میں جلدی نہ کرو۔
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا اور دوسری طرف نماز کھڑی ہوجاتی تو کھانے سے فارغ ہونے تک نماز کے لیے نہیں جاتے تھے۔ اگرچہ اس دوران وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے۔