hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 80

.

ابن أبي شيبة

80
Ibn Abi Shaybah
(۸۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْجَرِیرِیُّ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ قَبِیصَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ : أَلاَ أُرِیکُمْ کَیْفَ کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالُوا : بَلَی ، فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ثَلاَثًا ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : وَاعْلَمُوا أَنَّ الأُذُنَیْنِ مِنَ الرَّأْسِ ، ثُمَّ قَالَ : تَحَرَّیْتُ ، أَوْ تَوَخَّیْتُ لَکُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (احمد ۶۱، جلد۱۔ دار قطنی ۱۰۴)
(٨٠) ایک انصاری صحابی روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان بن عفان نے فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو نہ سکھاؤں ؟ لوگوں نے کہا ضرور سکھائیں۔ آپ نے پانی منگوایا، اس سے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کی، تین مرتبہ اپنے چہرے کو اور تین مرتبہ اپنے بازوؤں کو دھویا۔ پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنے پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر فرمایا کہ میں نے تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کرنے کا انداز سمجھا دیا۔