(۸۰۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَرْقَمِ ، قَالَ : خَرَجَ مُعْتَمِرًا مَعَ أَصْحَابِہِ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، وَقَالَ لِبَعْضِ أَصْحَابِہِ : تَقَدَّمْ إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃ وَأَحَدُکُمْ یُرِیدُ الْخَلاَئَ فَابْدَأْ بِالْخَلاَئِ۔ (ترمذ ی۱۴۲۔ ابوداؤد ۸۹)
(٨٠٢١) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن ارقم اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمرے کے ارادے سے نکلے، انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو انھوں نے اپنے ایک ساتھی سے کہا کہ آگے بڑھ کر نماز پڑھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کا وقت ہوجائے اور تم میں سے کسی کو رفع حاجت کی ضرورت ہو تو پہلے رفع حاجت سے فارغ ہوجاؤ۔