(۸۰۲۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی حَزْرَۃَ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ : دَخَلَ بَعْضُ بَنِی أَخِی عَائِشَۃَ إلَیْہَا فَقَامَ إلَی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَتْ لَہُ : اجْلِسْ إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ یُصَلِّی أَحَدُکُمْ بِحَضْرَۃِ طَعَامٍ ، وَلاَ ہُوَ یُدَافِعُ الأَخْبَثَیْنِ۔ (مسلم ۳۹۳۔ ابن حبان ۲۰۷۳)
(٨٠٢٣) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کا ایک بھتیجا ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ مسجد جانے لگا تو حضرت عائشہ نے اس سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے کوئی کھانے کی موجودگی اور پیشاب وپاخانہ کے مقابلہ کی حالت میں نماز نہ پڑھے۔