(۸۰۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ الْمَوْصِلِیُّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً یُصَلِّی فِی السَّقِیفَۃِ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِی النَّفَرِ وَہُمْ مُتَفَرِّقُونَ عَنِ الصُّفُوفِ فَقُلْتُ لَہُ ، أَوْ قِیلَ لَہُ ، فَقَالَ : إنِّی شَیْخٌ کَبِیرٌ وَمَکَّۃُ دَوِّیَّۃٌ ، قَدْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَأَصَابَہُ مَطَرٌ فَصَلَّی بِالنَّاسِ وَہُمْ فِی رِحَالِہِمْ وَبِلاَلٌ یُسْمِعُ النَّاسَ التَّکْبِیرَ۔
(٨٠٣٧) حضرت مغیرہ بن زیاد موصلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو دیکھا کہ وہ مسجد حرام کے ایک سائبان میں کھڑے نماز پڑھا رہے تھے اور لوگ ادھر ادھر کھڑے تھے۔ انھوں نے لوگوں سے فرمایا کہ میں ایک بوڑھا آدمی ہوں اور مکہ ایک خشک اور گرم جگہ ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر میں تھے کہ بارش ہوگئی، آپ نے لوگوں کو اس حال میں نماز پڑھائی کہ لوگ اپنی سواریوں پر سوار تھے اور حضرت بلال انھیں تکبیر کی آواز پہنچا رہے تھے۔