(۸۰۸۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَکَنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی أَحَدَکُمْ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ فَیَبَلُّ إحْلِیلَہُ حَتَّی یَرَی أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ ، وَأَنَّہُ یَأْتِیہِ فَیَضْرِبُ دُبُرَہُ ، فَیُرِیہِ أَنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ ، فَلاَ تَنْصَرِفُوا حَتَّی تَجِدُوا رِیحًا ، أَوْ تَجِدُوا بَلَلاً۔
(٨٠٨٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آکر اس کے آلہ تناسل کے سوراخ کو گیلا کردیتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ پھر وہ اس کی سرین پر مارتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، تم اس وقت تک نماز نہ توڑو جب تک بو محسوس نہ ہو اور جب تک تری کا یقین نہ ہوجائے۔