(۸۷۲۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ قَدْ عَلِمْنَا السَّلاَمَ عَلَیْک فَکَیْفَ الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَآلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إبْرَاہِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ (نسائی ۱۲۱۳۔ احمد ۱/۱۶۲)
(٨٧٢٤) حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم نے آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو سیکھ لیا آپ ہمیں درود کا طریقہ بھی سکھا دیجئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو (ترجمہ) اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے۔