(۸۸۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ عُمَر بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ، قَالَ : قَدِمَ عَظِیمٌ مِنْ عُظَمَائِ الأَعَاجِمِ عَلَی عُمَرَ فَسَأَلَ عَنْ عُمَرَ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہُ خَارِجٌ عَنِ الْمَدِینَۃِ ، فَخَرَجَ إلَیْہِ ، قَالَ : فَلَقِیَہُ وَہُوَ مُقْبِلٌ ، فَأَہْوَی الدِّہْقَانُ فَسَجَدَ ، أَوْ لِیَسْجُدَ ، شَکَّ عَبْدُ اللہِ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : ارْفَعْ رَأْسَک لِلْوَاحِدِ الْقَہَّارِ۔
(٨٨٧٥) حضرت عمر بن عمر بن محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عجم کا ایک بڑا سردار حضرت عمر سے ملاقات کے لیے حاضر ہوا، اس نے حضرت عمر کے بارے میں سوال کیا۔ اسے بتایا گیا کہ حضرت عمر مدینہ سے باہر ہیں۔ وہ حضرت عمر سے ملاقات کے لیے چلا تو وہ اسے واپس آتے ہوئے مل گئے۔ اس سردار نے حضرت عمر کو سجدہ کرنا چاہا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے سر کو واحد قہار کے لیے بلند کرلو۔