hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 990

.

ابن أبي شيبة

990
Ibn Abi Shaybah
(۹۹۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً ، وَکَانَتْ تَحْتِی بِنْتُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکُنْت أَسْتَحْیِی أَنْ أَسْأَلَہُ ، فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ : إذَا رَأَیْتَ الْمَذْیَ فَتَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَک ، وَإِذَا رَأَیْت فَضْخَ الْمَائِ فَاغْتَسِلْ۔ (احمد ۱/۱۲۵۔ نسائی ۲۰۰)
(٩٩٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میری بہت زیادہ مذی نکلتی تھی۔ رسول اللہ کی صاحبزادی چونکہ میرے نکاح میں تھیں اس لیے مجھے سوال کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی، چنانچہ میں نے ایک آدمی سے کہا اور انھوں نے حضور سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم مذی دیکھو تو وضو کرلو اور اپنی شرم گاہ صاف کرلو اور اگر نکلتا پانی دیکھو تو غسل کرو۔