(۳۱۱۶۹) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا بُکَیْر بْنُ أَبِی السُّمَیْطِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِیرِینَ وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَأَی فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ مَعَہُ سَیْفًا مُخْتَرِطَۃً ، فَقَالَ : وَلَدٌ ذَکَرٌ ، قَالَ : انْدَقَّ السَّیْفُ ، قَالَ : یَمُوتُ۔
قَالَ : وَسُئِلَ ابْنُ سِیرِینَ عَنِ الْحِجَارَۃِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : قَسْوَۃٌ۔
وَسُئِلَ عَنِ الْخَشَبِ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ : نِفَاقٌ۔
(٣١١٦٩) بکییر بن ابی السُّمیط (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ ان سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس نے خواب میں دیکھا تھا کہ اس کے پاس تلوار ہے جس کو وہ نیام سے باہر نکال رہا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مذکر اولاد ہے، اس آدمی نے کہا کہ پھر وہ تلوار ٹوٹ گئی، آپ نے فرمایا کہ وہ بچہ مرجائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین (رض) سے خواب میں پتھر دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو انھوں نے فرمایا کہ سخت دلی ہے، اور ان سے خواب میں لکڑی دیکھنے کی تعبیر پوچھی گئی تو فرمایا کہ نفاق ہے۔