HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

35571

(۳۵۵۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ الْقُرَشِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُکَیْمٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا أَبُو بَکْرٍ ، فَقَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّی أُوصِیکُمْ بِتَقْوَی اللہِ ، وَأَنْ تُثْنُوا عَلَیْہِ بِمَا ہُوَ لَہُ أَہْلٌ ، وَأَنْ تَخْلِطُوا الرَّغْبَۃَ بِالرَّہْبَۃِ وَتَجْمَعُوا الإِلْحَافَ بِالْمَسْأَلَۃِ ، فَإِنَّ اللَّہَ أَثْنَی عَلَی زَکَرِیَّا وَعَلَی أَہْلِ بَیْتِہِ ، فَقَالَ : {إنَّہُمْ کَانُوا یُسَارِعُونَ فِی الْخَیْرَاتِ وَیَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَہَبًا وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ} ثُمَّ اعْلَمُوا عِبَادَ اللہِ، أَنَّ اللَّہَ قَدَ ارْتَہَنَ بِحَقِّہِ أَنْفُسَکُمْ ، وَأَخَذَ عَلَی ذَلِکَ مَوَاثِیقَکُمْ ، وَاشْتَرَی مِنْکُمَ الْقَلِیلَ الْفَانِیَ بِالْکَثِیرِ الْبَاقِی ، وَہَذَا کِتَابُ اللہِ فِیکُمْ لاَ تَفْنَی عَجَائِبُہُ وَلاَ یُطْفَأُ نُورُہُ فَصَدِّقُوا بِقَوْلِہِ ، وَانْتَصِحُوا کِتَابَہُ ، وَاسْتَبْصِرُوا فِیہِ لِیَوْمِ الظُّلْمَۃِ ، فَإِنَّمَا خَلَقَکُمْ لِلْعِبَادَۃِ ، وَوَکَّلَ بِکُمَ الْکِرَامَ الْکَاتِبِینَ ، یَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ، ثُمَّ اعْلَمُوا عِبَادَ اللہِ أَنَّکُمْ تَغْدُونَ وَتَرُوحُونَ فِی أَجَلٍ قَدْ غُیِّبَ عَنْکُمْ عِلْمُہُ ، فَإِنَ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْقَضِیَ الآجَالُ وَأَنْتُمْ فِی عَمَلِ اللہِ فَافْعَلُوا ، وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا ذَلِکَ إِلاَّ بِاللہِ ، فَسَابِقُوا فِی مَہَلٍ آجَالَکُمْ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِیَ آجَالُکُمْ فَیَرُدَّکُمْ إِلَی أَسْوَأِ أَعْمَالِکُمْ ، فَإِنَّ أَقْوَامًا جَعَلُوا آجَالَہُمْ لِغَیْرِہِمْ وَنَسُوا أَنْفُسَہُمْ فَأَنْہَاکُمْ أَنْ تَکُونُوا أَمْثَالَہُمْ فَالْوَحَائَ الْوَحَائَ وَالنَّجَائَ النَّجَائَ ، فَإِنَّ وَرَائَکُمْ طَالِبًا حَثِیثًا مَرُّہُ سَرِیعٌ۔ (حاکم ۳۸۳)
(٣٥٥٧٢) حضرت عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ابوبکر (رض) نے خطبہ ارشاد فرمایا تو کہا : اما بعد ! بیشک میں تمہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ اور اس بات کی تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ کی ثنا اس طرح کرو جیسے وہ ثنا کا اہل ہے اور یہ کہ تم خوف کو شوق کے ساتھ ملائے رکھو۔ اور یہ کہ تم خوب چمٹ کر مانگنے کو سوال کے ساتھ جمع کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا اور ان کے گھر والوں کی تعریف کی ہے۔ فرمایا : {إنَّہُمْ کَانُوا یُسَارِعُونَ فِی الْخَیْرَاتِ وَیَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَہَبًا وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ } اللہ کے بندو ! پھر یہ بات جان لو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں کو اپنے حق کے عوض رہن رکھا ہے اور اس پر تم سے پختہ عہد لیے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے تم سے فنا ہونے والی تھوڑی چیز کے بدلہ میں باقی رہنے والی کثیر چیز دے کر تم سے خریداری کی ہے۔ یہ تم میں اللہ کی کتاب ہے۔ اس کے عجائبات ختم نہیں ہوتے اور اس کا نور بند نہیں ہوتا۔ پس تم اس کے کلام کی تصدیق کرو۔ اور اس کی کتاب سے نصیحت حاصل کرو۔ اور اندھیرے کے دن میں اس سے بصیرت حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں صرف عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ اور کراماً کاتبین کو تم پر مقرر فرمایا ہے۔ وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔
اللہ کے بندو ! پھر یہ بات جان لو۔ تم لوگ ایک مہلت میں صبح وشام گزار رہے ہو جس کا علم تم سے غائب ہے۔ اگر تم اس بات کی استطاعت رکھتے ہو کہ مہلتیں اس طرح سے ختم ہوں کہ تم اللہ کے کام میں ہو۔ تو پس تم یہ کام کرو۔ اور یہ کام تم اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں کرسکتے ہو۔ پس تم اپنی مہلت کے موجود لمحوں میں جلدی کرو۔ قبل اس کے کہ تمہاری عمریں پوری ہوجائیں پھر تمہیں تمہارے برے اعمال کی طرف لوٹا دیا جائے۔ بیشک کچھ لوگوں نے اپنے اوقات کو دوسروں کے لیے کردیا اور اپنی جانوں کو بھول گئے لیکن میں تمہیں ان جیسا بننے سے منع کرتا ہوں۔ پس جلدی کرو۔ پس جلدی کرو۔ النجاء النجاء کیونکہ تمہارے پیچھے ایک تیز طالب ہے جس کا گزرنا بہت تیز ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔