HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

35591

(۳۵۵۹۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ نُعَیْمَ بْنَ أَبِی ہِنْدٍ فَأَخْرَجَ إلَیَّ صَحِیفَۃً فَإِذَا فِیہَا مِنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : سَلاَمٌ عَلَیْک أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّا عَہِدْنَاک وَأَمْرُ نَفْسِکَ لَک مُہِمٌّ ، وَأَصْبَحْت وقَدْ وُلِّیت أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَحْمَرِہَا وَأَسْوَدِہَا ، یَجْلِسُ بَیْنَ یَدَیْک الشَّرِیفُ وَالْوَضِیعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِیقُ ، وَلِکُلٍّ حِصَّتُہُ مِنَ الْعَدْلِ فَانْظُرْ کَیْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِکَ یَا عُمَرُ ، فَإِنَّا نُحَذِّرُک یَوْمًا تَعَنْو فِیہِ الْوُجُوہُ ، وَتَجِفُّ فِیہِ الْقُلُوبُ ، وَتُقْطَعُ فِیہِ الْحُجَجُ مَلکٌ قَہْرَہُمْ بِجَبَرُوتِہِ وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَہُ ، یَرْجُونَ رَحْمَتَہُ وَیَخَافُونَ عِقَابَہُ ، وَإِنَّا کُنَّا نُحَدِّثُ أَنَّ أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ سَیَرْجِعُ فِی آخِرِ زَمَانِہَا : أَنْ یَکُونَ إخْوَانُ الْعَلاَنِیَۃِ أَعْدَائَ السَّرِیرَۃِ ، وَإِنَّا نَعُوذَ بِاللہِ أَنْ یَنْزِلَ کِتَابُنَا إلَیْک سِوَی الْمَنْزِلِ الَّذِی نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا ، فَإِنَّا کَتَبْنَا بِہِ نَصِیحَۃً لَک وَالسَّلاَمُ عَلَیْک ، فَکَتَبَ إلَیْہِمَا : مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : إِلَی أَبِی عُبَیْدَۃَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ سَلاَمٌ عَلَیْکُمَا أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنَّکُمَا کَتَبْتُمَا إلَیَّ تَذْکُرَانِ أَنَّکُمَا عَہِدْتُمَانِی وَأَمْرُ نَفْسِی لِی مُہِمٌّ وَأَنِّی قَدْ أَصْبَحْت قَدْ وُلِّیت أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَحْمَرِہَا وَأَسْوَدِہَا ، یَجْلِسُ بَیْنَ یَدِی الشَّرِیفُ وَالْوَضِیعُ وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِیقُ ، وَلِکُلٍّ حِصَّۃٌ مِنْ ذَلِکَ ، وَکَتَبْتُمَا فَانْظُرْ کَیْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِکَ یَا عُمَرُ ، وَإِنَّہُ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ عِنْدَ ذَلِکَ لِعُمَرَ إِلاَّ بِاللہِ ، وَکَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِی مَا حُذِّرَتْ بِہِ الأُمَمُ قَبْلَنَا ، وَقَدِیمًا کَانَ اخْتِلاَفُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ بِآجَالِ النَّاسِ یُقَرِّبَانِ کُلَّ بَعِیدٍ وَیُبْلِیَانِ کُلَّ جَدِیدٍ وَیَأْتِیَانِ بِکُلِّ مَوْعُودٍ حَتَّی یَصِیرَ النَّاسُ إِلَی مَنَازِلِہِمْ مِنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ ، وکَتَبْتُمَا تَذْکُرَانِ أَنَّکُمَا کُنْتُمَا تُحَدِّثَانِ ، أَنَّ أَمْرَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ سَیَرْجِعُ فِی آخِرِ زَمَانِہَا : أَنْ یَکُونَ إخْوَانُ الْعَلاَنِیَۃِ أَعْدَائَ السَّرِیرَۃِ ، وَلَسْتُمْ بِأُولَئِکَ ، لَیْسَ ہَذَا بِزَمَانِ ذَلِکَ ، وَإِنَّ ذَلِکَ زَمَانٌ تَظْہَرُ فِیہِ الرَّغْبَۃُ وَالرَّہْبَۃُ ، تَکُونُ رَغْبَۃُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَی بَعْضٍ لِصَلاَحِ دُنْیَاہُمْ ، وَرَہْبَۃُ بَعْضِ النَّاسِ مِنْ بَعْضٍ ، کَتَبْتُمَا بِہِ نَصِیحَۃً تَعِظَانِی بِاللہِ أَنْ أُنْزِلَ کِتَابَکُمَا سِوَی الْمَنْزِلِ الَّذِی نَزَلَ مِنْ قُلُوبِکُمَا ، وَأَنَّکُمَا کَتَبْتُمَا بِہِ وَقَدْ صَدَقْتُمَا فَلاَ تَدَعَا الْکِتَابَ إلَیَّ فَإِنَّہُ لاَ غِنَی لِی عَنْکُمَا وَالسَّلاَمُ عَلَیْکُمَا۔
(٣٥٥٩٢) حضرت محمد بن سوقہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ہند کے پاس آیا تو انھوں نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا۔ اس میں یہ لکھا ہوا تھا۔ ابوعبیدہ بن جراح (رض) اور معاذ بن جبل (رض) کی طرف سے حضرت عمر بن خطاب (رض) کی طرف یہ خط ہے۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد ! ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں۔ تمہارے لیے تمہاری ذات کا معاملہ بہت اہم ہے۔ آپ اس وقت ایسی حالت میں ہیں کہ آپ کو اس امت کے سرخ اور سفید پر اختیار حاصل ہوا ہے۔ آپ کے سامنے شریف اور گھٹیا آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کو انصاف میں اس کا حصہ ملتا ہے۔ اے عمر (رض) ! پس آپ دیکھیں کہ اس وقت آپ کیسے ہو ؟ کیونکہ ہم آپ کو اس دن سے ڈراتے ہیں جس دن چہرے جھکے ہوں گے اور دل خشک ہوچکے ہوں گے اور اس دن دلیلیں کاٹ دی جائیں گی۔ ایک بادشاہ ہوگا جو لوگوں پر اپنی جبروت کی وجہ سے غالب ہوگا۔ اور مخلوق اس کے لیے ذلیل ہوگی۔ اپنے رب کی رحمت کی امید کرتے ہوں گے اور اس کے عذاب سے خوف کرتے ہوں گے۔ اور ہمیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کے آخر کا معاملہ اس طرح سے لوٹے گا کہ وہ علانیہ طور پر بھائی اور خلوت کے دشمن ہوں گے۔ اور ہم اس بات سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں کہ ہمارا یہ آپ کو خط، اس جگہ کے علاوہ اترے جس جگہ ہمارے دلوں سے اترا ہے۔ کیونکہ ہم نے آپ کو صرف خیر خواہی کے لیے لکھا ہے۔ والسلام علیک
پھر حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کو تحریر فرمایا : عمر بن خطاب کی طرف سے حضرت ابوعبیدہ بن جراح (رض) اور حضرت معاذ بن جبل (رض) کے نام۔ آپ دونوں کو سلام ہو۔ اما بعد ! تم نے میری طرف خط لکھا ہے اور مجھے یہ بات یاد دلائی ہے کہ تم مجھے نصیحت کررہے ہو اور میرے لیے میری ذات کا معاملہ بہت اہم ہے اور یہ کہ میں ایسی حالت میں ہوں کہ مجھے اس امت کے سرخ و سیاہ پر اختیار حاصل ہے۔ میرے سامنے شریف اور ذلیل آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کے لیے اس میں سے حصہ ہے۔ اور تم نے مجھے یہ بات بھی لکھی ہے کہ اے عمر ! تم خیال رکھو کہ اس وقت تم کیسے رہتے ہو ؟ ایسے وقت میں عمر کے پاس اللہ کی طاقت اور قوت کے علاوہ کسی شے کا سہارا نہیں ہے۔ اور تم نے میری طرف خط لکھ کر مجھے اس بات سے ڈرایا جس سے ہم سے پہلی امتوں کو ڈرایا گیا۔ اور زمانہ قدیم سے یہ دستور ہے کہ گردش لیل ونہار ہر دور کو قریب کردیتی ہے اور ہر جدید کو بوسیدہ کردیتی ہے۔ اور ہر موعود کو حاضر کردیتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ جنت یا جہنم میں اپنی منازل کو لوٹ جاتے ہیں اور تم نے یہ بات لکھ کر بھی مجھے یاد دہانی کروائی کہ تمہیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کا معاملہ آخر زمانہ میں اس طرف لوٹے گا کہ یہ ظاہری طور پر بھائی ہوں گے اور خلوت کے دشمن ہوں گے لیکن تم لوگ ایسے نہیں ہو اور یہ زمانہ بھی وہ نہیں ہے۔ یہ وہ زمانہ ہوگا جس میں خوف اور شوق ظاہر ہوگا۔ بعض لوگوں کا شوق بعض لوگوں کی طرف اپنی دنیا کی بہتری کے لیے ہوگا اور بعض لوگوں سے بعض کا خوف ہوگا۔ تم نے مجھے یہ خط لکھ کر خدا کے نام پر وصیت کی کہ یہ خط اسی جگہ اترے جس جگہ تمہارے دلوں سے اترا ہے۔ تم لوگوں نے یہ خط لکھا ہے اور تم نے سچ لکھا ہے۔ پس تم مجھے خط لکھنا نہ چھوڑنا کیونکہ میرے لیے تمہارے خط کے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔ والسلام علیکما

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔