HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

35693

(۳۵۶۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَابِسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أبو إیَاسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی خُطْبَتِہِ : إنَّ أَصْدَقَ الْحَدِیثِ کَلاَمُ اللہِ ، وَأَوْثَقَ الْعُرَی کَلِمَۃُ التَّقْوَی ، وَخَیْرَ الْمِلَلِ مِلَّۃُ إبْرَاہِیمَ ، وَأَحْسَنَ الْقَصَصِ ہَذَا الْقُرْآنُ ، وَأَحْسَنَ السُّنَنِ سُنَّۃُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَشْرَفَ الْحَدِیثِ ذِکْرُ اللہِ ، وَخَیْرَ الأُمُورِ عَزَائِمُہَا ، وَشَرَّ الأُمُورِ مُحْدَثَاتُہَا ، وَأَحْسَنَ الْہَدْیِ ہَدْیُ الأَنْبِیَائِ ، وَأَشْرَفَ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّہَدَائِ ، وَأَغَرَّ الضَّلاَلَۃِ الضَّلاَلَۃُ بَعْدَ الْہُدَی ، وَخَیْرَ الْعِلْمِ مَا نَفَعَ ، وَخَیْرَ الْہُدَی مَا اتُّبِعَ ، وَشَرَّ الْعَمَی عَمَی الْقَلْبِ۔ ۲۔ وَالْیَدَ الْعُلْیَا خَیْرٌ مِنَ الْیَدِ السُّفْلَی ، وَمَا قَلَّ وَکَفَی خَیْرٌ مِمَّا کَثُرَ وَأَلْہَی ، وَنَفْسٌ تُنْجِیہَا خَیْرٌ مِنْ أَمَارَۃٍ لاَ تُحْصِیہَا ، وَشَرَّ الْعَذِلَۃِ عِنْدَ حَضْرَۃِ الْمَوْتِ ، وَشَرَّ النَّدَامَۃِ نَدَامَۃُ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ لاَ یَأْتِی الصَّلاَۃَ إِلاَّ دبریًّا ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ لاَ یَذْکُرُ اللَّہَ إِلاَّ مُہَاجِرًا ، وَأَعْظَمَ الْخَطَایَا اللِّسَانُ الْکَذُوبُ ، وَخَیْرَ الْغِنَی غِنَی النَّفْسِ ، وَخَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی ، وَرَأْسَ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اللہِ ، وَخَیْرَ مَا أُلْقِیَ فِی الْقَلْبِ الْیَقِینُ ، وَالرَّیْبَ مِنَ الْکُفْرِ ، وَالنَّوْحَ مِنْ عَمَلِ الْجَاہِلِیَّۃِ ، وَالْغُلُولَ مِنْ جَمْرِ جَہَنَّمَ ، وَالْکَنْزَ کَیٌّ مِنَ النَّارِ۔ ۳۔ وَالشِّعْرَ مَزَامِیرُ إبْلِیسَ ، وَالْخَمْرَ جِمَاعُ الإِثْمِ ، وَالنِّسَائَ حَبَائِلُ الشَّیْطَانِ ، وَالشَّبَابَ شُعْبَۃٌ مِنَ الْجُنُونِ ، وَشَرَّ الْمَکَاسِبِ کَسْبُ الرِّبَا ، وَشَرَّ الْمَآکِلِ أکْلُ مَالِ الْیَتِیمِ ، وَالسَّعِیدَ مَنْ وُعِظَ بِغَیْرِہِ ، وَالشَّقِیَّ مِنْ شُقِیَ فِی بَطْنِ أُمِّہِ ، وَإِنَّمَا یَکْفِی أَحَدُکُمْ مَا قَنَعَتْ بِہِ نَفْسُہُ ، وَإِنَّمَا یَصِیرُ إِلَی مَوْضِعِ أَرْبَعۃ أَذْرُعٍ وَالأَمْرُ بِآخِرِہِ ، وَأَمْلَکَ الْعَمَلِ بِہِ خَوَاتِمُہُ ، وَشَرَّ الرِّوَایَا رِوَایَا الْکَذِبِ ، وَکُلَّ مَا ہُوَ آتٍ قَرِیبٌ۔ ۴۔ وَسِبَابَ الْمُؤْمِنِ فُسُوقٌ وَقِتَالَہُ کُفْرٌ ، وَأَکْلَ لَحْمِہِ مِنْ مَعَاصِی اللہِ ، وَحُرْمَۃُ مَالِہِ کَحُرْمَۃِ دَمِہِ ، وَمَنْ یَتَأَلَّی عَلَی اللہِ یُکَذِّبْہُ ، وَمَنْ یَغْفِرْ یَغْفِرَ اللَّہُ لَہُ ، وَمَنْ یَعْفُ یَعْفُ اللَّہُ عَنْہُ ، وَمَنْ یَکْظِمَ الْغَیْظَ یَأْجُرْہُ اللَّہُ ، وَمَنْ یَصْبِرْ عَلَی الرَّزَایَا یُعْقِبْہُ اللَّہُ ، وَمَنْ یَعْرِفَ الْبَلاَئَ یَصْبِرْ عَلَیْہِ ، وَمَنْ لاَ یَعْرِفْہُ یُنْکِرْہُ ، وَمَنْ یَسْتَکْبِرْ یَضَعْہُ اللَّہُ ، وَمَنْ یَبْتَغِ السُّمْعَۃَ یُسَمِّعَ اللَّہُ بِہِ ، وَمَنْ یَنْوِ الدُّنْیَا تُعْجِزْہُ ، وَمَنْ یُطِعَ الشَّیْطَانَ یَعْصِ اللَّہَ ، وَمَنْ یَعْصِ اللَّہَ یَعْذِبْہُ۔
(٣٥٦٩٤) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے خطبہ میں کہا کرتے تھے : سب سے سچی بات کلام اللہ ہے اور مضبوط ترین کڑا کلمۃ التقویٰ ہے اور بہترین ملت، ملت ابراہیمی ہے اور خوبصورت قصوں میں سے یہ قرآن ہے اور خوبصورت راستہ، سنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔ سب سے زیادہ شرافت والی بات ذکر اللہ ہے۔ بہترین امور میں سے پختہ امر ہے۔ امور میں سے بدترین امور بدعات ہیں اور اچھی ہدایت، انبیاء کی ہدایت ہے۔ سب سے عزت والی موت شہداء کا قتل ہوتا ہے۔ سب سے خطرناک گمراہی، ہدایت کے بعد کی ضلالت ہے۔ بہترین علم وہ ہے جو نفع مند ہو اور بہترین ہدایت وہ ہے جس کی اتباع کی جائے۔ بدترین اندھا پن، دل کا اندھا پن ہے۔
٢۔ اور اوپر کا ہاتھ، نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہے جو چیز کم ہو اور کافی ہو اس چیز سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کردے۔ وَنَفْسٌ تُنْجِیہَا خَیْرٌ مِنْ أَمَارَۃٍ لاَ تُحْصِیہَا بدترین ملامت موت کے وقت کی ملامت ہے اور بدترین ندامت، قیامت کے دن کی ملامت ہے۔ اور بعض لوگ نماز کے لیے آخری وقت میں آتے ہیں۔ اور بعض اللہ کا ذکر غافل دل کے ساتھ کرتے ہیں۔ غلطیوں میں سے سب سے بڑی غلطی جھوٹی زبان ہے۔ بہترین تونگری، دل کی تونگری ہے۔ بہترین زاد تقویٰ ہے۔ حکمت کا بڑا حصہ، خوفِ خدا ہے۔ دلوں میں جو کچھ ڈالا جاتا ہے اس میں سے بہترین چیز یقین ہے اور کفر کے بارے میں شک اور نوحہ، جاہلیت کا عمل ہے۔ خیانت (مالِ غنیمت میں) جہنم کا انگارہ ہے اور خزانہ جہنم کا داغنا ہے۔
٣۔ شعر، شیطان کے باجوں میں سے ہے۔ شراب، گناہوں کا مجموعہ ہے۔ عورتیں، شیطان کی رسیاں ہیں۔ جوانی، جنون کا شعبہ ہے۔ بدترین کمائی، سود کی کمائی ہے اور بدترین کھانا یتیم کا کھانا ہے۔ خوش بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرے اور بدبخت وہ ہے جو بطن مادر میں بدبخت لکھا گیا ہے۔ تم میں سے کسی کو اتنی مقدار کافی ہے جس پر اس کا نفس قناعت کرلے۔ کیونکہ لوٹنا تو چار بالشت (زمین) کی طرف ہے۔ معاملہ، آخر کا معتبر ہوتا ہے۔ کسی شے پر عمل کا دار و مدار خاتمہ پر ہوتا ہے۔ بدترین روایت کرنے والے، جھوٹ کے روایت کرنے والے ہیں اور جو چیز آنے والی ہے وہ قریب ہے۔
٤۔ مومن کو گالی دینا گناہ ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے اور اس کے گوشت کو کھانا خدا کی نافرمانیوں میں سے ہے۔ اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے۔ جو اللہ پر جرأت کرتا ہے اللہ اسے جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ اور جو معاف کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو معاف کردیتے ہیں اور جو درگزر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی درگزر کرتے ہیں اور جو اپنے غصہ کو قابو کرتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ اجر دیتے ہیں اور جو شخص رزایا پر صبر کرتا ہے اللہ اس کی اعانت کرتے ہیں اور جو آزمائش کو پہچانتا ہے وہ اس پر صبر کرتا ہے اور جو نہیں پہچانتا وہ اس کو ناپسند کرتا ہے اور جو بڑا بنتا ہے اللہ اس کو گرا دیتے ہیں اور جو ناموری چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو رسوا کرتے ہیں اور جو دنیا کی چاہت کرتا ہے۔ دنیا اس کو تھکا دیتی ہے اور جو شیطان کی مانتا ہے خدا کی نافرمانی کرتا ہے اور جو خدا کی نافرمانی کرتا ہے خدا اس کو عذاب دیتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔