HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

38016

(۳۸۰۱۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، فَذَکَرُوا أَنَّہُمْ نَزَلُوا دَہَاسًا مِنَ الأَرْضِ ، یَعْنِی بِالدَّہَاسِ الرَّمْلَ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ یَکْلَؤُنَا ؟ قَالَ : فَقَالَ بِلاَلٌ : أَنَا ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذًا نَنَامُ ، قَالَ : فَنَامُوا حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، فَاسْتَیْقَظَ أُنَاسٌ فِیہِمْ فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ وَفِیہِمْ عُمَرُ ، قَالَ : فَقُلْنَا : اہْضِبُوا ، یَعْنِی تَکَلَّمُوا ، قَالَ : فَاسْتَیْقَظَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : افْعَلُوا کَمَا کُنْتُمْ تَفْعَلُونَ ، قَالَ : فَفَعَلْنَا ، قَالَ : کَذَلِکَ فَافْعَلُوا لِمَنْ نَامَ ، أَوْ نَسِیَ۔ قَالَ : وَضَلَّتْ نَاقَۃُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَطَلَبْتُہَا ، قَالَ : فَوَجَدْتُ حَبْلَہَا قَدْ تَعَلَّقَ بِشَجَرَۃٍ ، فَجِئْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَکِبَ فَسِرْنَا ، قَالَ : وَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ عَلَیْہِ الْوَحْیُ اشْتَدَّ ذَلِکَ عَلَیْہِ ، وَعَرَفْنَا ذَلِکَ فِیہِ ، قَالَ : فَتَنَحَّی مُنْتَبِذًا خَلْفَنَا ، قَالَ : فَجَعَلَ یُغَطِّی رَأْسَہُ بِثَوْبِہِ ، وَیَشْتَدُّ ذَلِکَ عَلَیْہِ حَتَّی عَرَفْنَا أَنَّہُ قَدْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ ، فَأَتَوْنَا فَأَخْبَرُونَا أَنَّہُ قَدْ أُنْزِلَ عَلَیْہِ : {إِنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا}۔
(٣٨٠١٧) حضرت عبداللہ بن مسعود بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ حدیبیہ سے (واپس) آئے۔ صحابہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ریتلی زمین پر اترے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمیں کون بیدار کرے گا ؟ حضرت بلال نے عرض کیا۔ میں بیدار کروں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پھر تو ہم سوتے ہیں۔ تمام لوگ سوئے رہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ تو کچھ لوگ ۔۔۔ جن میں فلاں، فلاں اور حضرت عمر تھے ۔۔۔ بیدار ہوگئے۔ ہم نے کہا (آپس میں) باتیں کرو۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بھی آنکھ مبارک کھل گئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم جس طرح کر رہے تھے ویسے ہی کرتے رہو (یعنی باتیں کرلو) ۔ راوی کہتے ہیں : ہم نے پھر وہی کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو کوئی سویا ہو یا اس کو نماز بھول گئی ہو تو تم اس کے ساتھ یہی کچھ کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی گم ہوگئی تو میں اس کی تلاش میں نکلا فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو اس حال میں پایا کہ اس کی رسی ایک درخت کے ساتھ اڑی ہوئی تھی۔ پس میں (اسے لے کر) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر سوار ہوئے اور ہم روانہ ہوگئے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو اس حالت میں شدت ہوتی تھی۔ اور ہمیں یہ شدت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر محسوس ہوتی تھی۔ فرماتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پیچھے ایک طرف ہو کر کھڑے ہوگئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر مبارک کو اپنے کپڑے سے ڈھانپ لیا۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سخت شدت کے آثار ظاہر ہوئے یہاں تک کہ ہم سمجھ گئے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ے ہمیں بتایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوئی ہے۔ {إِنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا }۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔