HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

38033

(۳۸۰۳۴) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَیْمُونٍ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِحَضْرَۃِ خَیْبَرَ ، فَزِعَ أَہْلُ خَیْبَرَ ، وَقَالُوا : جَائَ مُحَمَّدٌ فِی أَہْلِ یَثْرِبَ ، قَالَ : فَبَعَثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بِالنَّاسِ فَلَقِیَ أَہْلَ خَیْبَرَ ، فَرَدُّوہُ وَکَشَفُوہُ ہُوَ وَأَصْحَابَہُ ، فَرَجَعُوا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُجِبْنَ أَصْحَابَہُ وَیُجِبْنَہُ أَصْحَابُہُ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لأُعْطِیَنَّ اللِّوَائَ غَدًا رَجُلاً یُحِبُّ أللَّہَ وَرَسُولَہُ ، وَیُحِبُّہُ اللَّہُ وَرَسُولُہُ۔ قَالَ: فَلَمَّا کَانَ الْغَدُ تَصَادَرَ لَہَا أَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ ، قَالَ: فَدَعَا عَلِیًّا وَہُوَ یَوْمَئِذٍ أَرْمَدُ ، فَتَفَلَ فِی عَیْنِہِ وَأَعْطَاہُ اللِّوَائَ ، قَالَ : فَانْطَلَقَ بِالنَّاسِ ، قَالَ : فَلَقِیَ أَہْلَ خَیْبَرَ وَلَقِیَ مَرْحَبًا الْخَیْبَرِیَّ ، وَإِذَا ہُوَ یَرْتَجِزُ وَیَقُولُ : قَدْ عَلِمَتْ خَیْبَرُ أَنِّی مَرْحَبُ إِذَا اللُّیُوثُ أَقْبَلَتْ تَلَہَّبُ شَاکِی السِّلاَحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ أَطْعَنُ أَحْیَانًا وَحِینًا أَضْرِبُ قالَ : فَالْتَقَی ہُوَ وَعَلِیٌّ ، فَضَرَبَہُ ضَرْبَۃً عَلَی ہَاہَتِہِ بِالسَّیْفِ ، عَضَّ السَّیْفُ مِنْہَا بِالأَضْرَاسِ ، وَسَمِعَ صَوْتَ ضَرْبَتِہِ أَہْلُ الْعَسْکَرِ ، قَالَ : فَمَا تَتَامَّ آخِرُ النَّاسِ حَتَّی فُتِحَ لأَوَّلِہِمْ۔ (نسائی ۸۴۰۳۔ احمد ۳۵۸)
(٣٨٠٣٤) حضرت عبداللہ بن بریدہ اسلمی ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خیبر کے علاقہ میں فروکش ہوئے تو اہل خیبر گھبرا گئے اور کہنے لگے۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اہل یثرب کے ہمراہ آگئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر بن خطاب کو چند لوگوں کے ہمراہ بھیجا وہ اہل خیبر سے ملے لیکن اہل خیبر نے انھیں اور ان کے ساتھیوں کو واپس کردیا پس یہ لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس حالت میں حاضر ہوئے کہ حضرت عمر اپنے ساتھیوں کو بزدل کہہ رہے تھے اور ان کے ساتھی انھیں بزدلی کا کہہ رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں جھنڈا کل ایسے آدمی کے ہاتھ میں دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس (آدمی) سے محبت کرتے ہیں۔
راوی کہتے ہیں : پس جب اگلا دن آیا تو حضرت ابوبکر اور عمر اس جھنڈے کے امیدوار تھے۔ راوی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی کو بلایا۔ حضرت علی اس وقت آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی آنکھ میں تھتکارا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو عَلَم تھما دیا۔ حضرت علی لوگوں کو لے کر چل دئیے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : حضرت علی کا سامنا اہل خیبر سے ہوا اور مرحب خیبری سے آپ کا سامنا ہوا تو وہ یہ رجز پڑھتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ ع
تحقیق خیبر والے جانتے ہیں کہ میں مرحب ہوں، اسلحہ سے لیس اور تجربہ کار بہادر ہوں۔
جب شیر آگے بڑھتے ہیں تو میں شعلہ وار ہوجاتا ہوں، کبھی نیزہ بازی کرتا ہوں اور کبھی تلوار بازی۔
راوی بیان کرتے ہیں : پھر حضرت علی اور مرحب کا ٹکراؤ ہوا تو حضرت علی نے اس کی کھوپڑی پر تلوار کے ساتھ ایسی ضرب لگائی ۔ کہ تلوار نے اس کی کھوپڑی سے داڑھوں تک کاٹ کر رکھ دیا۔ اور آپ کی ضرب کی آواز تمام لشکر نے سُنی مسلمانوں کے لشکر کے ابتدائی حصہ کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا کردی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔