HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

38191

(۳۸۱۹۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أُنَیْسِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا وَنَحْنُ فِی الْمَسْجِدِ ، وَہُوَ عَاصِبٌ رَأْسَہُ بِخِرْقَۃٍ فِی الْمَرَضِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ ، فَأَہْوَی قِبَلَ الْمِنْبَرِ ، حَتَّی اسْتَوَی عَلَیْہِ فَاتَّبَعْنَاہُ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إِنِّی لَقَائِمٌ عَلَی الْحَوْضِ السَّاعَۃَ ، وَقَالَ : إِنَّ عَبْدًا عُرِضَتْ عَلَیْہِ الدُّنْیَا وَزِینَتُہَا ، فَاخْتَارَ الآخِرَۃَ ، فَلَمْ یَفْطِنْ لَہَا أَحَدٌ إِلاَّ أَبُو بَکْرٍ ، فَذَرَفَتْ عَیْنَاہُ فَبَکَی ، وَقَالَ : بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی ، بَلْ نَفْدِیک بِآبَائِنَا ، وَأُمَّہَاتِنَا ، وَأَنْفُسِنَا ، وَأَمْوَالِنَا ، قَالَ : ثُمَّ ہَبَطَ ، فَمَا قَامَ عَلَیْہِ حَتَّی السَّاعَۃِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٨١٩٢) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس (حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مرض الموت میں اپنے سر مبارک کو ایک پٹی سے باندھا ہوا تھا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر کی جانب بڑھے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تشریف فرما ہوگئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! بلاشبہ میں اس وقت حوض کوثر پر کھڑا ہوں “۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بیشک ایک بندے پر دنیا اور اس کی زینت کو پیش کیا گیا لیکن اس نے آخرت کو پسند کیا “۔ یہ بات حضرت ابوبکر کے سوا کوئی اور آدمی نہیں سمجھ سکا۔ چنانچہ ان کی آنکھیں بہہ پڑیں اور وہ رونے لگے۔ اور حضرت ابوبکر نے کہا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ بلکہ ہم تو آپ پر اپنے آبائ، امہات، جانیں اور اموال بھی فدا کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیچے تشریف لے آئے۔ پھر (اس کے بعد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر (موت تک دوبارہ) تشریف فرما نہیں ہوئے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔