HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

38839

(۳۸۸۴۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ذَکْوَانَ أَبَا صَالِحٍ یُحَدِّثُ ، عَنْ صُہَیْبٍ مَوْلَی الْعَبَّاسِ ، قَالَ : أَرْسَلَنِی الْعَبَّاسُ إِلَی عُثْمَانَ أَدْعُوہُ ، قَالَ : فَأَتَیْتہ فَإِذَا ہُوَ یُغَدِّی النَّاسَ ، فَدَعَوْتہ فَأَتَاہُ ، فَقَالَ : أَفْلَحُ الْوَجْہُ أَبَا الْفَضْلِ ، قَالَ : وَوَجْہُک أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : مَا زِدْت أَنْ أَتَانِی رَسُولُک وَأَنَا أَغُدِّیَ النَّاسَ فَغَدَّیْتہمْ ، ثُمَّ أَقْبَلْت ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : أُذَکِّرُک اللَّہَ فِی عَلِیٍّ ، فَإِنَّہُ ابْنُ عَمِّکَ وَأَخُوک فِی دِینِکَ وَصَاحِبُک مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَصِہْرُک ، وَإِنَّہُ قَدْ بَلَغَنِی أَنَّک تُرِیدُ أَنْ تَقُومَ بِعَلِیٍّ وَأَصْحَابِہِ فَاعْفِنِی مِنْ ذَلِکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ عُثْمَان : أَنَا أول مَا أجبتک أَنْ قَدْ شَفَّعْتُک ، أَنَّ عَلِیًّا لَوْ شَائَ مَا کَانَ أَحَدٌ دُونَہُ ، وَلَکِنَّہُ أَبَی إِلاَّ رَأْیَہُ ، وَبَعَثَ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ لَہُ أُذَکِّرُک اللَّہَ فِی ابْنِ عَمِّکَ ، وَابْنِ عَمَّتِکَ وَأَخِیک فِی دِینِکَ وَصَاحِبِکَ مَعَ رَسُولِ اللہِ وَوَلِیِّ بَیْعَتِکَ ، فَقَالَ : وَاللہِ لَوْ أَمَرَنِی أَنْ أَخْرُجَ مِنْ دَارِی لَخَرَجْت ، فَأَمَّا أَنْ أُدَاہِنَ أَنْ لاَ یُقَامَ کِتَابُ اللہِ فَلَمْ أَکُنْ لأَفْعَلَ ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ : سَمعْتہ مَا لاَ أُحْصِی وَعَرَضْتہ عَلَیْہِ غَیْرَ مَرَّۃٍ۔
(٣٨٨٤٠) صہیب جو کہ عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں سے منقول ہے عباس نے مجھے حضرت عثمان کے پاس بھیجا کہ میں ان کو بلا کر لاؤں۔ کہتے ہیں میں ان کے پاس آیا تو وہ لوگوں کو ناشتہ کروا رہے تھے میں نے ان کو بلایا پس وہ آگئے اور فرمایا اے ابو الفضل آپ کا چہرہ کامیاب رہے۔ حضرت عباس نے بھی فرمایا اے امیر المؤمنین آپ کا چہرہ بھی فلاح کو پائے پھر عرض کیا کہ آپ کا پیغام سنتے ہی چلا آیا صرف کھانا کھلایا ہے لوگوں کو۔ عباس نے فرمایا میں تم کو نصیحت کرتا ہوں علی کے بارے میں بیشک وہ آپ کے چچا کے بیٹے ہیں اور آپ کے ماموں کے بیٹے ہیں اور آپ کے دینی بھائی ہیں اور وہ آپ کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں اور آپ کے ہم زلف ہیں۔ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ علی اور ان کے ساتھیوں کے مد مقابل کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ اے امیرالمؤمنین ! اس کی معافی آپ مجھے دیدیں۔ حضرت عثمان نے فرمایا آپ کی اس بات کو قبول کیا اور آپ کی سفارش کو قبول کیا بیشک اگر علی چاہے تو ان کے علاوہ کوئی نہ ہو مگر انھوں نے انکار کردیا سوائے رائے دینے کے پھر عباس نے حضرت علی کو بلایا اور فرمایا کہ میں تم کو تمہارے چچا کے بیٹے کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں جو تمہارا پھوپھی کا بیٹا ہے اور دینی بھائی ہے اور آپ کے ساتھ صحابیٔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے اور آپ نے ان سے بیعت بھی کی ہوئی ہے حضرت علی نے فرمایا کہ اگر وہ مجھے گھر سے نکلنے کا حکم دیتے تو میں ضرور نکلتارہی بات ہدایت کی کہ اللہ کی کتاب کو قائم نہ کیا جائے تو میں ایسا نہیں کرسکتا۔ محمد بن جعفر فرماتے ہیں کہ اس کو میں نے بیشمار دفعہ سنا ہے اور ان پر کئی دفعہ پیش کیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔