HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

5532

(۵۵۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ الْوَلِیدَ بْنَ عُقْبَۃَ أَخَّرَ الصَّلاَۃَ بِالْکُوفَۃِ وَأَنَا جَالِسٌ مَعَ أَبِی فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَامَ عَبْدُ اللہِ فَثَوَّبَ بِالصَّلاَۃ ، فَصَلَّی لِلنَّاسِ ، فَأَرْسَلَ إِلَہِ الْوَلِیدُ بْنُ عُقْبَۃَ : مَا حَمَلَک عَلَی مَا صَنَعْتَ ؟ أَجَائَک مِنْ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ أَمْرٌ فِیمَا قِبَلَنَا ، فَسَمْعٌ وَطَاعَۃٌ ، أَمِ ابْتَدَعْتَ مَا صَنَعْتَ الْیَوْمَ ؟ قَالَ : لَمْ یَأْتِنِی مِنْ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ أَمْرٌ ، وَمَعَاذَ اللہِ أَنْ أَکُونَ ابْتَدَعْتُ ، أَبَی اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَنْ نَنْتَظِرَک بِصَلاَتِنَا وَأَنْتَ فِی حَوَائِجِک۔
(٥٥٣٢) حضرت قاسم بن عبد الرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ولید بن عقبہ نے کوفہ میں نماز میں تاخیر کردی۔ میں مسجد میں اپنے والد کے ساتھ بیٹھا تھا کہ حضرت عبداللہ کھڑے ہوئے اور نماز کا اعلان کرکے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ ولید بن عقبہ نے پیغام بھیج کر انھیں بلوایا اور ان سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ اگر امیر المؤمنین کی طرف سے آپ کے پاس کوئی حکم آیا ہے تو ہم اسے سنتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں اور اگر ایسا نہیں تو پھر آپ نے آج بدعت کا ارتکاب کیا ہے ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ میرے پاس امیر المؤمنین کی طرف سے کوئی حکم نہیں آیا اور میں بدعت کے ارتکاب سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اس بات کا انکار ہے کہ ہم نماز کے لیے تمہارا انتظار کرتے رہیں اور تم اپنے کاموں میں مشغول رہو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔