HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

7424

(۷۴۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : دَخَلْت مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی مُعَاوِیَۃَ فَأَجْلَسَہُ مُعَاوِیَۃُ عَلَی السَّرِیرِ ، ثُمَّ قَالَ لَہُ : مَا رَکْعَتَانِ یُصَلِّیہِمَا النَّاسُ بَعْدَ الْعَصْرِ لَمْ نَرَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَّہُمَا وَلاَ أَمَرَ بِہِمَا قَالَ : ذَلِکَ مَا یُفْتِی بِہِ النَّاسَ ابْنُ الزُّبَیْرِ ، فَأَرْسَلَ إلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ فَسَأَلَہُ ، فَقَالَ: أَخْبَرَتْنِی ذَلِکَ عَائِشَۃُ ، فَأَرْسَلَ إلَی عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : أَخْبَرَتْنِی ذَلِکَ أُمُّ سَلَمَۃَ ، فَأَرْسَلَ إلَی أُمِّ سَلَمَۃَ فَانْطَلَقَتْ مَعَ الرَّسُولِ فَسَأَلَ أُمَّ سَلَمَۃَ ، فَقَالَتْ یَرْحَمُہَا اللَّہُ مَا أَرَادَتْ إلَی ہَذَا فَقَدْ أَخْبَرْتہُا ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْہُمَا۔ إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَمَا ہُوَ فِی بَیْتِی یَتَوَضَّأُ للظُّہْر وَکَانَ قَدْ بَعَثَ سَاعِیًا وَکَثُرَ عِنْدَہُ الْمُہَاجِرُونَ وَکَانَ قَدْ أَہَمَّہُ شَأْنُہُمْ إذْ ضَرَبَ الْبَابَ فَخَرَجَ إلَیْہِ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ جَلَسَ یُقسِمُ مَا جَائَ بِہِ فَلَمْ یَزَلْ کَذَلِکَ حَتَّی صَلَّی الْعَصْرَ ، فَلَمَّا فَرَغَ رَآہ بِلاَلٌ فَأَقَامَ الصَّلاَۃ فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ مَنْزِلِی فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ : مَا رَکْعَتَانِ رَأَیْتُک تُصَلِّیہِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ لَمْ أَرَک تُصَلِّیہِمَا ، فَقَالَ : شَغَلَنِی أَمْرُ السَّاعِی لَمْ أَکُنْ صَلَّیْتُہُمَا بَعْدَ الظُّہْرِ فَصَلَّیْتہمَا۔ فَقَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : قَدْ صَلاَّہُمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَنَا أُصَلِّیہِمَا۔(ابوداؤد ۲۱۶۷۔ احمد ۶/۳۱۱)
(٧٤٢٤) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس کے ساتھ حضرت معاویہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت معاویہ نے ان کو تخت پر بٹھایا، پھر ان سے فرمایا کہ یہ دو رکعتیں جو لوگ عصر کے بعد پڑھتے ہیں، ان کی کیا حقیقت ہے، ہم نے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کا حکم دیا ہے ؟ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ حضرت ابن زبیر لوگوں کو اس نماز کا حکم دیتے ہیں۔ حضرت معاویہ نے حضرت ابن زبیر کو بلا کر اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ مجھے حضرت عائشہ نے اس کے بارے میں بتایا ہے۔ حضرت معاویہ نے حضرت عائشہ کے پاس پیغام بھجوایا تو انھوں نے فرمایا کہ مجھے ام سلمہ نے اس بارے میں بتایا ہے۔ حضرت معاویہ نے حضرت ام سلمہ کے پاس آدمی بھیجا تو میں بھی ان کے ساتھ گیا۔ اس نے حضرت ام سلمہ سے سوال کیا تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حضرت عائشہ پر رحم فرمائے، انھوں نے یہ مراد کیسے لے لی ؟ میں نے انھیں بتایا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دو رکعتوں سے منع فرمایا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے گھر میں تھے اور آپ نے ظہر کے لیے وضو فرمایا۔ آپ نے ایک آدمی کو زکوۃ جمع کرنے کے لیے بھیجا ہوا تھا وہ واپس آیا اور اس کے پاس بہت سے مہاجرین جمع ہوگئے۔ اس نے دروازہ کھٹکھٹایا، آپ باہر تشریف لے گئے اور ظہر کی نماز ادا فرمائی۔ پھر بیٹھ کر اس مال کو لوگوں میں تقسیم فرمانے لگے یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہوگیا۔ جب آپ فارغ ہوئے تو حضرت بلال نے آپ کو دیکھ کر عصر کی اقامت کہی اور آپ نے نماز پڑھائی۔
پھر آپ میرے حجرے میں تشریف لائے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ جب آپ نماز پڑھ چکے تو میں نے عرض کیا کہ یہ دو رکعتیں جو آپ نے ابھی ادا کی ہں م یہ کون سی ہیں ؟ میں نے تو پہلے آپ کو یہ نماز ادا کرتے نہیں دیکھا۔ آپ نے فرمایا کہ زکوۃ وصول کرنے والے کی مشغولیت نے مجھے ظہر کے بعد کی دو رکعتیں ادا کرنے سے روکے رکھا، میں نے انھیں اب ادا کیا ہے۔
حضرت ابن زبیر نے فرمایا کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ادا کیا ہے تو میں انھیں ضرور پڑھوں گا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔