HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

8258

(۸۲۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ فِی مَجْلِسِنَا ، فَقَامَ إلَیْہِ فَتًی مِنَ الْقَوْمِ فَسَأَلَہُ عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْحَجِّ وَالْغَزْوِ وَالْعُمْرَۃِ ، فَجَائَ فَوَقَفَ عَلَیْنَا فَقَالَ : إنَّ ہَذَا سَأَلَنِی عَنْ أَمْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوہُ ، أَوْ کَمَا قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَحَجَجْتُ مَعَہُ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَشَہِدْتُ مَعَہُ الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ ثَمَانَ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، یَقُولُ لأَہْلِ الْبَلَدِ : صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ ، وَاعْتَمَرْتُ مَعَہُ ثَلاَثَ عُمَرَ لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، وَحَجَجْت مَعَ أَبِی بَکْرٍ وَغَزَوْت فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَحَجَجْت مَعَ عُمَرَ حَجَّاتٍ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ، وَحَجَجْت مَعَ عُثْمَانَ سَبْعَ سِنِینَ مِنْ إمَارَتِہِ لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ صَلاَّہا بِمِنًی أَرْبَعًا۔
(٨٢٥٨) حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین ہماری مجلس کے پاس سے گذرے تو ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا کہ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج، جہاد اور عمرے میں کیسی نماز ادا فرماتے تھے ؟ وہ آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہوگئے اور فرمایا : اس نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں سوال کیا ہے جو میں تمہیں بھی سنانا چاہتا ہوں۔ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا ہے۔ آپ مدینہ واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نے آپ کے ساتھ حج کیا ہے آپ مدینہ آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فتح مکہ والے سال مکہ میں قیام پذیر رہا ، آپ نے اٹھارہ راتیں وہاں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ دو رکعات نماز پڑھاتے اور پھر سلام پیرمکر مکہ والوں سے کہتے تھے کہ اپنی چار رکعات پوری کرلو ہم مسافر لوگ ہیں۔
میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ حج اور جہاد کیا وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عمر کے ساتھ کئی حج کئے وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عثمان کی امارت میں سات سال حج کیا وہ بھی دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ پھر انھوں نے منی میں چار رکعتیں ادا فرمائیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔