HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

.

ابن أبي شيبة

8363

(۸۳۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ سَمِعَہُ مِنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ بِعُسْفَانَ وَالْمُشْرِکُونَ بِضَجِنَانَ ، فَلَمَّا صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ رَآہُ الْمُشْرِکُونَ یَرْکَعُ وَیَسْجُدُ فَائْتَمَرُوا أَنْ یُغِیرُوا عَلَیْہِ ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الْعَصْرُ صَفَّ النَّاسُ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ فَکَبَّرَ وَکَبَّرُوا جَمِیعًا وَرَکَعَ وَرَکَعُوا جَمِیعًا وَسَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِینَ یَلُونَہُ وَقَامَ الصَّفُّ الثَّانِی الَّذِینَ بِسِلاَحِہِمْ مُقْبِلِینَ عَلَی الْعَدُوِّ بِوُجُوہِہِمْ ، فَلَمَّا رَفَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأْسَہُ سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِی ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُؤُوسَہُمْ رَکَعَ وَرَکَعُوا جَمِیعًا وَسَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِینَ یَلُونَہُ وَقَامَ الصَّفُّ الثَّانِی بِسِلاَحِہِمْ مُقْبِلِینَ عَلَی الْعَدُوِّ بِوُجُوہِہِمْ ، فَلَمَّا رَفَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأْسَہُ سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِی۔ قَالَ: قَالَ مُجَاہِدٌ، فَکَانَ تَکْبِیرُہُمْ وَرُکُوعُہُمْ وَتَسْلِیمُہُ عَلَیْہِمْ سَوَائً وَتَنَاصَفُوا فِی السُّجُودِ۔ قَالَ: قَالَ مُجَاہِدٌ فَلَمْ یُصَلِّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَۃَ الْخَوْفِ قَبْلَ یَوْمِہِ، وَلاَ بَعْدَہُ۔(عبدالرزاق ۴۲۳۵)
(٨٣٦٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عسفان میں تھے اور مشرکین ضجنان میں، جب نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز پڑھائی تو مشرکین نے آپ کو رکوع اور سجدہ کرتے دیکھاتو ارادہ کیا کہ ان پر حملہ کردیں۔ پھر جب عصر کا وقت ہوا تو آپ نے لوگوں کی اپنے پیچھے دو صفیں بنائیں، جب آپ نے تکبر کہی تو سب نے تکبیر کہی، جب رکوع کیا تو سب نے رکوع کیا، جب سجدہ کیا تو آپ کے پیچھے موجود صف نے سجدہ کیا اور دوسری صف کے لوگ دشمن کی طرف منہ کرکے ہتھیار لیے کھڑے رہے۔ جب نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدے سے سر اٹھایا تو دوسری صف نے سجدہ کیا۔ جب انھوں نے سجدے سے سر اٹھایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا اور سب لوگوں نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ نے سجدہ کیا اور آپ کے پیچھے موجود صف نے سجدہ کیا، اور دوسری صف کے لوگ دشمن کی طرف ہتھیار لیے کھڑے رہے، جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو دوسری صف کے لوگوں نے سجدہ کا ۔
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ لوگ تکبیر، رکوع اور سلام میں اکٹھے اور سجدوں میں آگے پیچھے تھے۔
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خوف کی نماز نہ اس سے پہلے کبھی پڑھی اور نہ اس کے بعد۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔