10375 أسرف عبد على نفسه حتى إذا حضرته الوفاة قال لاهله : إذا مت فأحرقوني ، ثم اسحقوني ، ثم اذروني في الريح في البحر ، فو الله لئن قدر علي ربي ليعذبني عذابا لا يعذبه أحدا من خلقه بعد ، ففعل أهله ، فقال الله لكل شئ أخذ منه : أد ما أخذت منه ، فإذا هو قائم ، ثم قال الله : ما حملك على ما صنعت ؟ قال خشيتك فغفر له (كر عن حبان بن أبي جبلة).
10371 ۔۔۔ فرمایا کہ ” ایک شخص نے اپنے آپ پر خوب خرچ کیا، جب اس کی موت کا وقت آیا تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگا کہ جب میں مرجاؤں تو مجھے جلا دینا، اور پھر پیسنا اور پھر میری راکھ کو ہوا اور سمندر میں اڑا دینا، خدا کی قسم اگر میرا رب مجھ پر قادر ہوگیا تو مجھے ایسا عذاب دے گا جو اس نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہ دیا ہوگا، اس کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا، زمین کے جس جس حصے میں اس کی راکھ پہنچی تھی اللہ تعالیٰ نے اس حصے کو حکم دیا کہ جو کچھ تم نے لیا ہے وہ واپس کردو، دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوبارہ انسان بن کر کھڑا ہوگیا، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا تجھے اس حرکت پر کس نے مجبور کیا ؟ اس نے جواب دیا کہ میں آپ سے ڈرگیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو معاف فرمادیا “۔ (بروایت حبان بن ابی جبلۃ (رض))